ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : جنوبی کینرا میں 16 مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

منگلورو : جنوبی کینرا میں 16 مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

Wed, 31 May 2023 13:42:08    S.O. News Service

منگلورو،  31 / مئی (ایس او نیوز) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی  نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں جنوبی کینرا کے 16 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے ۔ 
    
موصولہ اطلاعات کے مطابق 12جولائی 2022 میں بہار میں منعقدہ ریلی کے دوران  وزیر اعظم نریندرمودی پر مبینہ حملے کرنے کے لئے پی ایف آئی کی طرف سے کی گئی  منصوبہ بندی کی جانچ  کے سلسلے میں  شہر کے علاوہ پتور، بیلتنگڈی، اپن انگڈی، وینور اور بنٹوال میں موجود گھروں، دفاتر اور اسپتالوں پر یہ چھاپے مارے گئے ہیں ۔ جس کا مقصد اس منصوبے کے لئے خلیجی ممالک سے حوالہ کے ذریعے جو فنڈ فراہم کیا گیا تھا  اس کی تفتیش کرنا اور اس میں ملوث خلیج میں موجود مقامی مشتبہ افراد کو ڈھونڈ نکالنا ہے ۔ مبینہ طور پر یہ فنڈ ملک میں دہشت گردانہ اور ملک دشمن کارروائیاں انجام دینے کے لئے فراہم کیا گیا تھا ۔ 
    
این آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس چھاپہ ماری کا اہم مقصد ممنوعہ تنظیم پی ایف آئی کے حوالہ نیٹ ورک کو ختم کرنا ہے ۔ 
    
کہا جارہا ہے کہ پھلواری شریف بہار میں دہشت گرد موڈیول کی تحقیقات کا سلسلہ کرناٹکا کے ساحلی علاقے تک پہنچ گیا ہے ۔ اس سے قبل این آئی اے نے بنٹوال کے محمد سنان، ساجیپا موڈا کے سرفراز نواز اور اقبال کے علاوہ پتور کے عبدالرفیق کو اس معاملے میں گرفتار کیا تھا ۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر اب بڑے پیمانے پر جنوبی کینرا میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ 


Share: